السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔
""ماں""کیا تعریف کروں میں اِس لفظ کی شاید ایسے الفاظ ہی نہیںبنے جو اِس لفظ کی اہمیت کو بیان کر سکے دُنیا کو اگر کبھی تولنا ہو تو اُس کے مقابلے میں ماںکو دوسری طرف رکھ دو۔
""ماں""جنت کو پانے کا ایک آسان راستہ۔ ""ماں""جس کا احساس انسان کی آخری سانس تک چلتا رہتا ہے۔""ماں""ایک پھول ہےکہ جس کی مہک کبھی ختم نہیں ہوتی۔""ماں""ایک سمندرہے جس کا پانی اپنی سطح سے بڑھ تو سکتا ہے مگر کبھی کم نہیں ہو سکتا۔""ماں""ایک ایسی دولت ہے جس کو پانے کے بعد انسان مغرور ہو جاتا ہے۔""ماں""ایک ایسی دوست جو کبھی بیوفا نہیںہوتی۔""ماں""ایک ایسا وعدہ جو کبھی ٹوٹتا نہیں۔""ماں""ایک ایسا خواب جو ایک تعبیر بن کر ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔""ماں""ایک ایسی محبت جو کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ وقت وقت کے ساتھ ساتھ یہ اور بڑھتی رہتی ہے۔ماں،ایک ایسی پرچھائی جو ہر مصیبت سے ہمیںبچانے کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ماں،ایک ایسی محافظ جو ہمیں ہر ٹھوکر لگنے سے بچاتی ہے۔ماں ایک دُعا جو ہر کسی کی لب پر ہر وقت رہتی ہے۔
""ماں""ایک ایسی خوشی ہے ساجد جو کبھی غم نہیںدیتی۔
ایک واقعہ آپ کی نظر میں لاتا ہوں۔ایک شخص گرمی میں کچھ کام کر رہا تھا کہ اُس کی ماں اُس کے پاس آئی اور کہا کہ بیٹا گرمی بہت ہے ابھی کام نا کرو کہیں تم بیمار نا پڑ جاؤ۔بیٹے نے پلٹ کر جواب دیا کہ ماں کچھ نہیںہوتا آپ جاؤ۔ماں یہ سُن کر چلی گئی پھر کچھ دیر بعد وہ واپس آئی اور کہا کہ بیٹا بس کرو اب آجاؤ گرمی بہت ہے بیٹے نے پھر یہی کہا کہ آپ ٹینشن نا لو کچھ نہیںہوتا۔ماں نے اسی طرح دو تین مرتبہ اور کہا مگر بیٹے نے بات نہیںمانی۔پھر اُس کی ماںچلی گئی اور اُس کے بیٹے کو اُٹھا کر لے آئی اور دھوپ میں بیٹھا دیا۔جب اُس نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو چِلا اُٹھا کہ ماںیہ کیا کِیا تم نے،تم نے میرے بیٹے کو گرمی میںبیٹھا دیا وہ بیمار ہو جائے گا۔تو ماںنے پلٹ کر جواب دیا کہ بیٹا تو بھی تو کسی ماں کا بیٹا ہے۔
(ماں)
ہے دُنیا اگر اچھی تو اُس سے بھی اچھی ہے ماں میری۔
اپنا لے جو ہر درد میرا ایسی دوست ہے ماں میری۔
چوٹ لگے مجھے تو بہتے ہیںآنسو آنکھ سے اُس کی،
چُن لے جو ہر کانٹا میرے دامن سے ایسی ماں ہے میری۔
رکھ کر خود کو بھوکا بھرا ہے جس نے پیٹ میرا،
کیسے کروں بیاں کہ کیا ہے میرے لیے ماں میری۔
مہک اُٹھے جس کی خوشبو سے آنگن میرا،
پھولوں کی اِک ایسی وادی ہے ماں میری۔
نہیں دے سکتا مول اے ماں میں تیری محبت کا،
چاہیے بس ساتھ تیرا چاہے لے لے ساری دولت دُنیا میری۔
شُکر کروں میں کیسے ادا اُس پاک ذات کا ساجد
دے دی جنت جس نے مجھے دُنیا میں میری۔
یوں تو اللہ تعالی نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس کے لیے اُس کا جتنا شکر اداکیا جائے وہ کم ہے۔دنیا میںعطا کی گئی اللہ کی سب سےبڑی نعمت ماں ہے جس کے لیے شُکر کروں میں جتنا اُتنا کم ہوگا۔لیکن شاید ہم اپنے فرض سے دور ہو گئے ہیں۔ماں جس نے ہمیںپیدا کیا ہمیں پالا پوسا بڑا کیا اور اس قابل بنایا کہ ہم دُنیا میں سر اُٹھا کر جی سکیں۔ماں جو ہمارے درد کو اپنا بناتی رہی ہماری ہر خواہش کو پُورا کرتی رہی۔کیا ہم اُس کی محبت کو سمجھ پاتے ہیں۔ہمیں جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ بوکھلا سی جاتی ہے لیکن جب اُسے کوئی درد یا تکلیف پہنچتی ہے تو ہم بیگانوں جیسا سلکوک کرتے ہیں اور ایسے ری ایکٹ کرتے ہیںکہ جیسے ہمارا اُس سے کوئی رشتہ ہی نا ہو۔وہ ماں جو رات گئے اپنے بیٹے کا گھر لوٹنے کا انتظار کرتی ہے مگر ہم اُس کے جذبات کا احترام ہی نہیںکرتے۔مت کرو ایسا دوستو اس سے پہلے کہ تم اِس سائے سے محروم ہو جائے۔
پھر کیا کرو گے تم ؟
کون کرے گا معاف تمہیں؟
کس کو اپنی کہانی سُناؤ گے؟
کون تمھارے درد کو سمجھے گا؟
نہیںہو گا اُس وقت تمھارے پاس کچھ۔بدقسمت ہے وہ انسان جس کے پاس ماں نہیں۔ اور اُس سے بھی زیادہ بدقسمت وہ ہے جس کے پاس ہوتے ہوئے بھی وہ اُس کی قدر نہیںکرتا۔کیا جواب دو گے جب پوچھا جائے گا والدین کے حقوق کے بارے میں؟
کر دے معاف میری ہر خطا اےماں میری۔
اب پچھتاؤے کیا ہوت جب نہیں رہی اب ماں تیری۔
بھٹکتا رہے گا یونہی اب تو در بدر،
نکلے گی دُعا تیرے لب سے کہ اے اللہ لوٹا دے مجھ کو ماں میری۔
تحریر : ساجد تاج
مرتب: ایڈمن
(محمد زاہد الاعظمی)

0 comments :
Post a Comment