اسلامی مہینوں کے اعتبار سے یہ مہینہ ربیع الاول کہلاتاہے۔ اس مہینہ کویہ فضیلت اور اعزاز حاصل ہے کہ اس مہینہ میں محسن انسانیت، شفیع المذنبین۔ رحمت للعالمین محمد مصطفٰیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔
عربی میں ربیع بہار کوکہتے ہیں اور بہار جب آتی ہے تو غنچے چٹختے ہیں، پھول کھل اٹھتے ہیں، کلیاں مسکراتی ہیں، سبزہ زار مہک اٹھتے ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں، بہار کی آمد سے دل ودماغ معطر ہوجاتے ہیں، ہرطرف کیف ومستی اور سرور کا عالم ہوتاہے۔
آج سے چودہ سو برس پہلے عرب کی ویران وادی میں بہار آئی تھی، بی بی آمنہ کے گھر کے آنگن میں ایک سدا بہار پھول کھلاتھا، جس کی مہک سے ساری کائنات معطر ہوگئی، دلوں کے خلوت کدے روشن ہوگئے، تھکی ماندی انسانیت کو شادمانی نصیب ہوئی، نسل آدم کا وقار بلند ہوا، شرف انسانی کو معراج نصیب ہوئی، عظمت انسان کو سربلندی ملی، خاک کے ذروں کو حیات نو ملی۔یہ آنے والی بہار اور اس میں کھلنےوالا پھول حسن ازل کی تجلّیِ خاص اورجان کائنات فخرِ موجودات حضرت محمد مصطفٰےﷺ کی ذات اقدس تھی۔
مبارک ہو زمانے کو کہ ختم المرسلین تشریف لے آئے
جناب رحمت للعالمین تشریف لے آئے
(جاری ہے)
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر2
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر3
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر4
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر5
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر6
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر2
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر3
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر4
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر5
سیرۃ النبیﷺ│قسط نمبر6
مضمون نگار:۔ محمدابوبکرصدیق
پتہ:۔ کراچی│پاکستان
رابطہ:۔ مضمون نگار کی اجازت کے بغیر برقی پتہ یا موبائل نمبر شائع نہیں کیا جاتا۔
0 comments :
Post a Comment