موبائل فون کیلئے بھی نستعلیق فاؤنٹ

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ اینڈرائڈ موبائل میں نستعلیق فونٹ نصب کیا جاسکتا ہے مگر پہلے اس کیلئے موبائل کو روٹ کرنا ضروری ہوتا تھا، اولا تو روٹ کرنا بجائے خود کارے دارد، ثانیا روٹ کرنے سے موبائل کی وارنٹی گارنٹی بھی ختم ،لیکن اب نستعلیق فونٹ نصب کرنے کیلئے موبائل روٹ کرنا بھی ضروری نہیں ہے، روٹ کئے بغیر بھی نستعلیق فونٹ کے سحر میں کھویا جاسکتا ہے، اس کیلئے بس آپ کو کچھ اقدام کرنے ہونگے: 
سب سے پہلے یہ فائل ڈاونلوڈ فرمائیں 
http://goo.gl/snn3PU
ڈاونلوڈ ہوجانے کے بعد فائل کو انسٹال کرلیں، انسٹال کرلینے کے بعد باہر آجائیں 
اب موبائل کی سیٹنگ میں جائیں
پھر ڈسپلے اوپشن میں 
پھر فونٹ اسٹائل میں 
(اسکرین شاٹس دئے جارہے ہیں ملاحظہ فرما لیں ) 
فونٹ اسٹائل اوپشن میں آپ کو نستعلق فونٹ بھی دیگر فونٹس کے ساتھ نظر آئے گا، بس نستعلیق فونٹ سلیکٹ کیجئے اور اردو کی خوبصورتی میں کھوجائیے 
بشکریہ راہی حجازی
نوٹ: مذکورہ بالا سیٹنگ سیمسنگ موبائل کے حساب سے ہے، بہت ممکن ہے کہ کسی کے موبائل میں؛ بالخصوص لوکل کمپنیوں کے موئلز میں یہ اوپشن ہوں ہی نا، تو انکو چاہئے کہ وہ عدت میں بیٹھ جائیں اور اپنے اپنے موبائل کی کمپنیوں کی ماں کو روئیں



شیئر کریں

عن न्यूज़ डेस्क

اباق اردو ڈاٹ کام کے بارے میں
    تعليقات بلوجر
    تعليقات فيسبوك

0 comments :

Post a Comment