تیرا ذکر دل کی غذا کردے یارب
عبادت میں لذت عطا کردے یارب
گنا ہوں سے مطلق رہا کرد ے یا رب
کہ بخشش کےدرمجھ پہ وا کردےیارب
عطاکردےمجھ کوبھی تقوےکی دولت
برائی کو دل سے جدا کردے یا رب
اٹھاؤں میں دست دعا جب بھی مولا
وہ مقبول میر ی دعا کر دے یا رب
لبو ں پر ہو ہر د م تیر ا ذ کر جا ر ی
وہ فرصت بھی مجھ کوعطا کردےیارب
میں ہو جاؤں بیگانہ تیرے سوا سے
فقط اپنے در کا گدا کردے یارب
ہے اسعد بھی اپنے گناہوں پہ نادم
عطا اس کو اپنی رضا کردے یارب

0 comments :
Post a Comment