ہر مشکل حالات کو آسان کرو تم
پھر ظلم سے لڑ جانے کا اعلان کرو تم
مذہب سے میرے مجھ کو یہ تعلیم ملی ہے
بے خوف رقیبوں پے بھی احسان کرو تم
پانا ہو تمہیں عظمتِ رفتہ کو دوبارہ
یکجہتی، مساوات کے پیمان کرو تم
پاجاؤ گے ہر غم سے رہائی میرے ہمدم
بعد از نماز قراء ت قرآن کرو تم
مل جائے گی اسعؔد تمہیں بھی فتح بلندی
اکرام اکابر کے جو سامان کرو تم

0 comments :
Post a Comment